بلاگ

سورہ الفاتحہ کاپیغام

ڈاکٹرمحمدارمانکاشی ناتھ کالونیکٹاری ہل روڈ،گیاMob: 9931441623 الفاتحہ قرآن کی پہلی سورہ ہے ۔اس سورہ کاترجمہ یہ ہے :’’حمد صرف اللہ کے لیے ہے جوسارے عالم کارب ہے ۔وہ رحمان اوررحیم ہے ۔روزِ جزاکامالک ہے ۔ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اورہم تجھ ہی سے مددچاہتے ہیں ۔ہم کوصراط ِ مستقیم پر چلا۔اُن کاراستہ جن پرتونے انعام کیا۔ اُن کاراستہ نہیںجن تیراغضب ہوا،اورنہ اُن لوگوںکاراستہ جوسراط ِمستقیم سے بھٹک گئے ۔‘‘قرآن میں اس سورہ کانام الفاتحہ ہے ۔فاتحہ کالفظی مطلب ہے : ابتدا(The Opening)یہ لفظ ترتیب کوبتاتاہے ، یعنی 114سورتوںکی کتاب کی پہلی سورہ ۔مفسر صحابی عبداللہ بن عباس نے کہاکہ : أ ساس القرآن الفاتحہ (القرطبی 1/113)یہ قول اس سورہ کے معنوی پہلوکوبتاتاہے ۔اساس کالفظی مطلب ہے بنیاد۔اس کامطلوب یہ ہے کہ سورہ الفاتحہ میںقرآن کی تمام بنیادی باتیں (fandamentals)بیان کردی گئی ہیں۔دوسرے لفظوں میںیہ کہ سورہ الفاتحہ میںقرآن کی تعلیمات کاخلاصہ ہے ۔ سورہ الفاتحہ کے مضامین کو5عنوانات کے تحت تقسیم کیاجاسکتاہے ۔ (1)خداکی معرفت یعنی خداکے وجودکوشعورکی سطح پردریافت کرنا۔ (2)انسان کے بارے میںخداکے تخلیقی منصوبہ کی دریافت (3)اللہ کاعبادت گزار بنناجواللہ کی معرفت کالازمی نتیجہ ۔(4)ربانی ماڈل کی نظری دریافت (5)ربانی ماڈل کی عملی دریافت اوراس کے مطابق اپنی زندگی کی تعمیروتشکیل ۔1- ’’حمدصرف اللہ کے لیے ہے جوسارے...