بھکاری ۔ سو الفاظ کی کہانی

بھکاری
بھکاری

افسانچہ

بھکاری

سیف الرحمن ادیؔب

دائیں جانب دیکھا اور دیکھتے ہی چونک پڑا،
اپنے کپڑے ہی نہیں تھے، تبھی کسی اور کی شرٹ پہنے کھڑا تھا،
وہ بھی کسی ایسے انسان کی جو اس سے جسم میں دوگنا تھا۔
پھیکے رنگ کی پتلون، جگہ جگہ سے پھٹی ہوئی،
نہ جانے کتنے ہفتوں سے ایک ہی پتلون پہن رکھی تھی،
بس لیر ولیر ہونے والی تھی، شاید بھکاری تھا۔
بےچارہ کتنا غریب ہے، میں نے سو کا نوٹ نکال کر آگے بڑھایا،
“لنڈے کی پتلون سو روپے میں مل جاتی ہے۔”
وہ چونکا، “ایکسکیوز می مسٹر! میں بھکاری نہیں ہوں،
بس ذرا فیشن ایبل سا ہوں۔”

Share This Post
Written by سیف الرحمن ادیؔب
صدف اقبال بہار، انڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>