مرشد کے تخاطب سے وابستہ اشعار کا انتخاب پڑھیے۔ یہ اشعار پاکستان اور ہندوستان کے نامور اردو شعراء کی غزلیات اور نظموں سے لیے گئے ہیں۔
مرشد شاعری
خود کو مرشد مان لے پیارے کیوں اور کیا کا بھید سمجھ
اپنی صورت تکتا رہ اور پھر کیسا کا بھید سمجھ
نعیم سرمد
۔
حکم مرشد پہ ہی جی اٹھنا ہے مر جانا ہے
عشق جس سمت بھی لے جائے ادھر جانا ہے
راکب مختار
ناؤ ٹکرا چکی ہے طوفاں سے
اپنا مرشد ہی اب سہارا ہے
درشن سنگھ
۔
ساغر کی آرزو ہے نہ پیمانہ چاہئے
بس اک نگاہ ِمرشد ِمے خانہ چاہئے
بیدم شاہ وارثی
۔
یہ تو میرا ہی ہنر تھا جسے اظہار ملا
ورنہ مرشد نے کہاں اسم سکھانا تھا مجھے
توصیف تابش
۔
وہ بھی کیا خوب ہیں جو پوچھتے ہیں
کون سی خوبیاں ہیں مرشد میں
صابر ظفر

میں نے مرشد سے دعا چاہی تو ہنس کر یہ کہا
پیار گھر چھوڑ کے جاتا ہے جو مال آتا ہے
رشید کوثر فاروقی
۔
یہ خطرہ ہے نہ لے ڈوبے پرستش تن کی مرشد کو
چراغ اسلام کا ایثار و قربانی سے جلتا ہے
بیباک بھوجپوری
۔
دنیا کی جستجو تو ہوئی ختم کب کی دوست
مرشد ہمارا عشق ہے ہم ہیں گدائے عشق
رانا عامر لیاقت
۔
واہ کیا راہ دکھائی ہے ہمیں مرشد نے
کر دیا کعبہ کو گم اور کلیسا نہ ملا
اکبر الہ آبادی
Pingback: حق اللہ : اے مجاہدِ نبی نعت گنگائے جا - لفظ نامہ