شادی کے موقع پر اشعار

Read Urdu Poetry on the topic of Shaadi Par Urdu Shayari (Happy Marriage Anniversary Pe Shayari Status). You can read famous Urdu Poems about Marriage Urdu Poetry and Shadi Urdu Poetry Sher o Shayari Whatsapp Status. Best and popular Urdu Ghazals and Nazms can be shared with friends. Urdu Tiktok Status Married Poetry and Facebook Share Urdu Couples Poetry available.

شاعروں نے کوئی ایسا موقع نہ چھوڑا جس پر اشعار نہ کہہ رکھے ہوں۔ جدائی ہو یا وصال ہو، محبت ہو یا نفرت ہو، دکھ ہو یا خوشی ہو شاعروں نے انسانی جذبات اور واردات ِ قلبی کو شاعری کے روپ میں ڈھال کر پیش کیا ہے۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی بلکہ فلسفہ، مذہب، سیاست، سائنس اور طنز و مزاح جیسے موضوعات کو بھی شاعری کی حساس فیلڈ میں شامل کر کے انہیں موزونیت سے بھرپور ایک روح بخشی ہے۔

اسی طرح شادی ایک ایسا موضوع ہے جس پر متعدد عمدہ اشعار مل جاتے ہیں۔ اس تحریر میں ایسے ہی اشعار کا انتخاب کیا گیا ہے جو شادی کارڈز، شادی کے مواقع پر اور شادی کی تہذیبی و ثقافتی رسوم و رواج میں پڑھے جا سکتے ہیں۔

ہوئی تھی دیر سے ہم کو محبت
ہماری جلد شادی ہو گئی تھی
خالد محبوب
۔

۔
بادلوں کے سجیلے ڈولے پر
کوئی دلہن پیا کے گھر جائے
وید راہی
۔

۔
ماں باپ کی دعاؤں سے بڑھ کر جہیز میں
دلہن کو اور کوئی بھی زیور نہیں ملا
عباس دانا

یہی مہمانوں میں ہے گفتگو
کہ دولہن ہے بے شک بڑی خوبرو
سلیقے کے سسرال والے بھی ہیں
دکھاوا نہیں مال والے بھی ہیں
یہ سردی کی صبح اور سردی کی شام
مگر قابل داد ہر انتظام
یہ برتن یہ کپڑے یہ کرسی یہ میز
ملا ہے بہت خوب صورت جہیز
صدا پھر وہ انوؔ کی آنے لگی
فضاؤں میں مستی لٹانے لگی
نئی زندگانی مبارک رہے
مبارک یہ شادی مبارک رہے

Shadi Mubarik Poetry

ترانے گونج اٹھے ہیں فضا میں شادیانیوں کے
ہوئی دونوں کی شادی ذرہ ذرہ گنگناتا ہے
۔

۔
سامنے آئو بن کے تم دلہن
جان دے دوں گا منہ دکھائی میں
۔

۔
مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری
صدا خوش رہو تم دعا ہے ہماری

لگا کر ہاتھ پر مہندی ، سجا کر دل کی محفل کو
دعائیں عام کرتے ہیں، تمہارے نام کرتے ہیں
۔

۔
مجھے مل جائو اک دعا کی طرح
سارے خدشوں کو بے اثر کر دو
۔

۔
دن بھر خفا تھی مجھ سے مگر چاند رات کو
مہندی سے میرا نام لکھا اُس نے ہاتھ پر

شادی کی شاعری


Share This Post
Written by مدیر
لفظ نامہ ڈاٹ کام کی اداریہ ٹیم کے مدیران کی جانب سے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>