گاؤں میں رہ کر بزنس کرنے کے پانچ بہترین آئڈیاز ۔ Small Rural Business Ideas

آج کے دور میں زیادہ تر لوگ زراعت کے شعبے کی طرف تیزی سے قدم بڑھا رہے ہیں۔ خاص طور وہ لوگ جو دیہی علاقوں میں رہتے ہیں، جنہیں تعلیم مکمل کرنے کے بعد بھی نوکری نہیں مل رہی ہے۔ اسی لیے وہ کھیتی باڑی اور مویشی پالنے جیسے کاروبار کر کے اپنا گھر چلا رہے ہیں۔ لیکن اب وہ اپنی تعلیم کو زراعت میں بھی استعمال کرنے لگے ہیں

کسان جدید تکنیک کا استعمال کرکے کاشت کاری کو پہلے سے زیادہ آسان بنا رہے ہیں اور بھاری منافع بھی کما رہے ہیں۔ کسان کاشتکاری کے لیے کئی نئے آئیڈیاز اپنا رہے ہیں۔ اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو دیہی علاقے میں رہ کر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو فوراََ اپنا کاروبار شروع کریں اور لاکھوں کمائیں۔ اس کے لیے ہم آپ کو یہاں اس مضمون میں کچھ نئے آئیڈیاز دے رہے ہیں جس سے آپ کی مدد ہو سکتی ہے۔

چھوٹے دیہی علاقوں کے لئے بزنس (Small Rural Business Ideas)

اگر آپ دیہی علاقے میں رہتے ہیں اور اپنا کوئی کاروبار شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں تو اس کے لیے کچھ آئیڈیاز درج ذیل ہیں

کیلے کی کھیتی

اب تک، ہندوستان میں کسانوں نے روایتی کھیتی پر زیادہ توجہ دی ہے، جیسے دھان، گندم، دالیں، اناج اور گنا وغیرہ۔ لیکن اب لوگ نئے طریقے سے کاشت کرکے منافع کمانے کی ترکیب کرنے لگے ہیں۔ جیسے کیلے کی کاشت۔ اس میں بہت سارا فائدہ ہے ۔ آپ صرف ڈیڑھ بیگھے میں لگائے گئے کیلے کی فصل سے 3 لاکھ روپے تک کما سکتے ہیں۔ اتنی زمین میں آپ کم از کم کیلے کے 1200 درخت لگا سکتے ہیں۔ سرمایہ کاری کی بات کریں تو آپکا سرمایہ صرف 60 ہزار روپے لگے گا۔ کیڑے مار دوا کی قیمت 40 ہزار روپے ہے۔ یعنی اگر منافع کی بات کریں تو مجموعی طور پر آپ کو 2 لاکھ روپے کا براہ راست منافع ملتا ہے۔

ایلو ویرا کی کھیتی

ایلو ویرا کی کاشت دیہی علاقوں کے لوگوں کے لیے کاروبار کا ایک بہت بہترین ذریعہ ہے۔ ایلوویرا کے پتوں سے نکلنے والا جیل نما مائع بطور خاص جلد اور بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ مختلف بڑی کمپنیاں بھی ایلو ویرا کے پتوں سے جیل نکال کر کئی قسم کی مصنوعات بناتی اور بیچتی ہیں۔ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی اس کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ اس میں آپ کو کچھ سرمایہ کاری کرنی ہوگی، جو 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔

پپیتے کی کھیتی کا بزنس

پپیتے مختلف اقسام میں پائے جاتے ہیں جن کے مختلف سائنسی نام ہیں ۔ آپ پپیتے کی کسی ایک قسم کا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ یہ پپیتے 4 سینٹی میٹر لمبائی تک گچھوں میں ایک ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ اس سے بہت زیادہ پیسہ کمایا جا سکتا ہے، اگرچہ شروعات میں تھوڑی زیادہ سرمایہ کاری کرنا پڑتی ہے، لیکن بعد میں اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

ہماری روزمرہ کی غذا اور ارتقائی غلطیوں کے بارے میں یہاں کلک کرکے پڑھیں

پھولوں کی کھیتی

آج کل پھولوں کا کاروبار بہت زیادہ منافع دیتا ہے، کیونکہ آج کل پارٹی، گلدستے ،سجاوٹ یا مختلف فنکشنز کے لیے پھولوں کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے ۔ ایسے میں آپ لوگوں کی ضرورت کے مطابق پھول پیدا کرنے کا کام کر سکتے ہیں۔کیونکہ لوگ مختلف قسم کے پھول استعمال کرتے ہیں۔ آپ کو پھول پیدا کرنے کے لیے تھوڑی سرمایہ کاری کرنی پڑ سکتی ہے۔ اگر آپکے پاس پھولوں کی زیادہ اقسام ہے اور ان پھولوں کی مانگ زیادہ ہو تو آپ زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ پھولوں کا کاروبار کرنے والے آپ سے مناسب قیمت پہ پھول لیں گے۔

مشروم کی کھیتی کا بزنس

مشروم ایک ایسا پودا ہے جسے لوگ نان ویجیٹیرین کہتے ہیں لیکن یہایک قسم کی سبزی ہے۔ اس میں مختلف قسم کے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں، جو جسم کے لیے سودمند ہیں۔ اگر آپ اسے کاشت کرتے ہیں تو اس کا بیج آپ کو 75 روپے فی کلو کے حساب سے مل جائے گا ۔ مشروم کی بھی کئی قسمیں ہیں جن میں مشروم کیڑا جڑی سب سے زیادہ مشہور ہے کیونکہ لوگ اسے گھر کے اندر بھی کاشت کر کے پیسے کما رہے ہیں۔ اس سے لوگوں کو کافی منافع مل رہا ہے۔ اس لیے آپ دیہی علاقوں میں بھی مشروم کی کاشت کا بزنس شروع کر سکتے ہیں۔

ملکہ پکھراج کے بارے میں پڑھیں

Share This Post
Written by مدیر اعلیٰ
صدف اقبال بہار، انڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>