اس نسخے کو استعمال کرنے کے لیے موزوں ترین موسم سردیوں کا موسم ہے۔ اس کے علاوہ اگر گرمیوں کے موسم میں یہ طریقہ ء علاج اپنایا گیا تو آپ معدے کی تکلیف اور دیگر مسائل سے دو چار ہوسکتے ہیں۔ سب سے مناسب وقت دسمبر کے ماہ سے فروری کے ماہ تک کا ہے۔ تو آئیے بڑھتے ہیں سردیوں کے اس نہایت خاص اور تسلی بخش قدرتی ثمر کی جانب جسے استعما ل کرنے سے مردانہ کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے اور جوانی کے ساتھ ساتھ مردانہ قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ نسخہ استعمال میں لانے سے جسم میں موجود وہ تمام تر کمزوریاں جن کا براہ ِ راست یا بلاراست جنسی عمل سے تعلق ہے، رفع ہوجاتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج بڑی تعداد میں لوگ اس نسخے کو استعمال کر رہے ہیں اور یہ زمانہ ء قدیم سے مستعمل ہے۔ یوں، حکیموں اور شافعیوں کے ذریعے یہ طریقہ کار ہم تک پہنچا ہے۔ یہ مردانہ کمزوری کے لیے ایک اکسیر کا کام کرتا ہے لہذا یہ بھی ایک تنبیہ ہے کہ جو لوگ ایک حد سے زائد گرم مزاج رکھتے ہیں ، وہ اسے استعمال نہ کریں یا پرہیز کو یقینی بنائیں۔
درج ِ ذیل اشیائے خورد و نوش کو غور سے پڑھیے ۔ یہ تمام کھانے کی چیزیں، عین اسی مقدار میں کہ جس مقدار میں درج ہیں، آپ کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنی ہیں تاکہ آپ اس کام کو پایہ ء تکمیل تک پہنچا سکیں۔ یاد رہے کہ اس دوران ناغہ نہیں کرنا۔ اگر آپ سفر میں ہیں تب بھی اتنی ہی مقدار کو یقینی بنانا ہے۔
مقدار / تعداد | اجزاء و اشیاء |
---|---|
آدھی چمچ | موصلی سفید |
آدھی چمچ | اسگند ناگوری |
چمچ کا چوتھائی حصہ | سونٹھ |
تین عدد | کھجور |
دو عدد | مغزاخروٹ |
سات عدد | مغز بادام |
سات عدد | مغز پستہ |
ایک کلو | دودھ |